پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا

جمعہ 8 اگست 2014 14:13

پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک شہر میں رینجرز کی 5 کمپنیوں کو طلب کر لیا ہے۔ ا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 10 سے 14 اگست تک رینجرز کی 5 کمپنیوں کو طلب کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو ایک درخواست دی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات موصول ہوتے ہی رہنجرز پورے شہر میں گشت شروع کر دے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی، پٹرول اور سی این جی پمپس بند کرنے اور موبائل فون سروس بند کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری نے ساننحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں 10 اگست کو یوم شہداء بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ صوبائی حکومت نے طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر کنٹینر لگا کر اسے سیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :