قومی سلامتی کانفرنس حکمرانوں کی اپنی سلامتی کانفرنس ہے، چودھری شجاعت

جمعہ 8 اگست 2014 13:29

قومی سلامتی کانفرنس حکمرانوں کی اپنی سلامتی کانفرنس ہے، چودھری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء)چوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کانفرنس کو حکمرانوں کی اپنی سلامتی کی کانفرنس قرار دے دیا ، کہتے ہیں حکمران اپنی سلامتی کو قومی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔ حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کانفرنس طلب کیے جانے پر ردعمل میں چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک بھی محفوظ ہے اور قومی سلامتی کو بھی کوئی خطرہ درپیش نہیں ۔

ایسے حالات میں قومی سلامتی کانفرنس طلب کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی ۔ مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو کوئی خطرہ نہیں ، قوم حکمرانوں کے خلاف باہر نکل رہی ہے ، حکمران قومی سلامتی کو اپنی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں ۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ کانفرنس کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ، ملے گا تو ایجنڈا دیکھ کر شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور(دنیا نیوز)چوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کانفرنس کو حکمرانوں کی اپنی سلامتی کی کانفرنس قرار دے دیا ، کہتے ہیں حکمران اپنی سلامتی کو قومی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔

حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کانفرنس طلب کیے جانے پر ردعمل میں چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک بھی محفوظ ہے اور قومی سلامتی کو بھی کوئی خطرہ درپیش نہیں ۔

ایسے حالات میں قومی سلامتی کانفرنس طلب کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی ۔ مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو کوئی خطرہ نہیں ، قوم حکمرانوں کے خلاف باہر نکل رہی ہے ، حکمران قومی سلامتی کو اپنی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں ۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ کانفرنس کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ، ملے گا تو ایجنڈا دیکھ کر شرکت کا فیصلہ کریں گے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/231751#sthash.w7pRdKOU.dpuf