Live Updates

کراچی، پی ٹی آئی کے کارکن کا قتل۔۔۔ مظاہرین کا دھرنا

جمعرات 7 اگست 2014 01:10

کراچی، پی ٹی آئی کے کارکن کا قتل۔۔۔ مظاہرین کا دھرنا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔گارڈن کے علاقے میں چڑیا گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس چوکی کے باہر کھڑے دو نوجوانوں کو قتل کیا۔ان دونوں افراد کی شناخت توفیق اور عارف کے نام سے ہوئی، توفیق رنچھوڑ لائن کا رہائشی اور تحریک انصاف کا کارکن تھا۔

(جاری ہے)

کئی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد نشانہ بنا۔ماڈل کالونی اور اسٹیل ٹاؤن سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں۔بعد ازاں گارڈن میں کارکن کے قتل کے خلاف پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رات گئے ایم جناح روڈ پر دھرنا دیا، پی ٹی آئی کے دھرنے کلے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی.علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے بانی کارکن توفیق علی ہوتی کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور سیکیورٹی ادارے کراچی میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گرد عناصر پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات