شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، خورشید شاہ

جمعرات 7 اگست 2014 13:40

شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال میں بہتری کے لئے مصالحت کررہےہیں لیکن یہاں شاہ سےزیادہ شاہ کےوفاداروں کی بھرمار ہے جو حکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔

ایسی صورت حال میں حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضاہے کہ صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ جمہوریت میں ہر طبقے کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے، حکومت پکڑ دھکڑ اور لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑ دے اور 14 اگست سے پہلے 14اگست نہ بنایا جائے۔ حکومت ہوش کےناخن لے اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتارافراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :