اسلام آباد کو نام نہاد انقلابیوں اور فسادیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، سعد رفیق
جمعرات 7 اگست 2014 12:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو نام نہاد انقلابیوں یا فسادیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جمہوری لیڈر ہیں ان کا رویہ بھی جمہوریت کے شایان شان ہونا چاہیئے، حکومت عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالنے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک اور ایک نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، حکومت اور پارلیمنٹ کبھی نہیں چاہے گی کہ اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ کی سیاست ہو اور پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے، اس سے پاکستان کی بین الاقوامی پوزیشن متاثر ہوگی۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ اگر وہ وفاقی دارالحکومت میں آکر دھرنا دیتے ہیں تو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کی زندگی اجیرن ہو جائے گا اور ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔
عوامی نمائندوں کو لوگوں کی مشکلات کا خیال کرنا چاہیئے، عمران خان دھرنا دیں یا نہ دیں مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جسے بھی اسلام آباد میں جلسہ کرنا ہے پرامن رہنے کی گارنٹی دینی ہو گی، عمران خان کو بھی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لئے پر امن رہنے کی یقین دہانی کرانی ہو گی۔ عمران خان کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سازشیوں سے ہوشیار رہیں، جو لوگ سیاست سے ریٹائر ہو چکے ہیں وہ انھیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری عوام کو جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کی دعوت دے رہے ہیں، طاہر القادری کے ساتھ بھی ہم نے بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے، طاہر القادری اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.