ظلم جاری رہا تو یوم شہدا یوم انقلاب بن جائے گا، طاہر القادری

جمعرات 7 اگست 2014 12:15

ظلم جاری رہا تو یوم شہدا یوم انقلاب بن جائے گا، طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) کارکنوں پر پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن پر طاہر القادری بھڑک اٹھے۔ بولے ظلم بڑھتا رہا تو یوم شہداء یوم انقلاب بن جائے گا۔ ہاتھ اٹھانے والے کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ناجائز احکامات ماننے والے پولیس والے غدار کہلائیں گے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں، پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن کی خبریں ڈاکٹر طاہر القادری تک پہنچیں تو وہ برہم ہوگئے۔

انہوں نے رات گئے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کی، شعلہ بیانی جوبن پر تھی۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے امن توڑا ، قانون توڑا، جمہوری قدریں پامال کیں اور انسانیت کی تذلیل کی۔ ظلم بڑھتا رہا تو یوم شہدا ہی یوم انقلاب ہوگا۔ اپنی جدوجہد کو غریبوں اور پولیس والوں سمیت تمام مظلوموں کے لیے جنگ قرار دیتے ہوئے طاہر القادری بولے پولیس والے ظالم حکمرانوں کے ناجائز احکامات نہ مانیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے خبردار کیا کہ ظلم کے لیے جو ہاتھ اٹھائے گا اسے بھگتنا پڑے گا۔ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں حالت جنگ کی بات بھی کر دی۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج تمام اتحادیوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔ جس میں آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔