جمہوریت کی خاطر عمران خان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ان کے گھرجانے کوتیار ہوں،شہباز شریف کی پیش کش ،طاہرالقادری پرمنی لانڈرنگ کے کیس ثابت ہوگئے ،پیسہ کہاں سے آیاتحقیقات ہو نی چاہئیے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،لانگ مارچ کامعاملہ مذاکرات سے حل ہوناچاہئے ، ملک میں مارشل لاء لگنے کا دور دور تک کوئی خطر ہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال
بدھ 6 اگست 2014 00:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پیش کش کی ہے کہ وہ جمہوریت اور ملک کی خاطر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ معاملات پر مذاکرات کیلئے ان کے گھرجانے کوتیارہیں، طاہرالقادری پرمنی لانڈرنگ کے کیس ثابت ہوگئے ،پیسہ کہاں سے آیاتحقیقات ہو نی چاہئیے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،لانگ مارچ کامعاملہ مذاکرات سے حل ہوناچاہئے ، ملک میں مارشل لاء لگنے کا دور دور تک کوئی خطر ہ نہیں ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عوام کوتشددپراکسایااورتقریرمیں دھمکیاں دی ہیں ،انکے خلاف مقدمہ ایک شہری کی درخواست پردرج ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری پرمنی لانڈرنگ کے کیسزثابت ہوگئے ہیں ،پیسے کہاں سے آتے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں انصاف ہوگا،مدرسوں کے نام پرچندسے سیاست عالم دین کوزیب نہیں دیتی ،تحصیلداروں کی بھرتی کی سفارش کرنے والے کس انقلاب کی بات کررہے ہیں ،ہمیں پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام نے ووٹ دیئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.