علامہ طاہر القادری کیخلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج

بدھ 6 اگست 2014 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کیخلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ خورشید نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کیخلاف شہریوں کو تشدد پر اکسانے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ طاہر القادری کیخلاف درج ایف آئی آر کا نمبر 304/14ہے مقدمے میں 16 ایم پی اور دہشتگردی کی دفعہ 7،506،121اور 1780شامل ہیں ۔