پنجاب حکومت نے طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پراکسانے کا مقدمہ درج کرادیا

بدھ 6 اگست 2014 17:27

پنجاب حکومت نے طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پراکسانے کا مقدمہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف درج مقدمہ پنجاب حکومت نے کرایا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری تقاریر کے ذریعے اپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسارہے ہیں اور ریاست کو اشتعال دلا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست آئی ہے جس میں ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کو کہا تھا کہ یوم شہدا کے دن امن کی چوڑیاں پہن کر نہ آئیں بلکہ جو پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے کارکن جتھے کی صورت میں اس کے گھر میں گھس جائیں۔

متعلقہ عنوان :