غداری کیس:استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند،عدالت کا کل مشرف کی تقریر ٹیپ پیش کرنے کا حکم
بدھ 6 اگست 2014 14:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں استغاثہ کے گواہ اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن مقصود الحسن کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ خصوصی عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ پرویز مشرف کی تین نومبر دو ہزار سات کو کی جانے والی تقریر اصل شکل میں ویڈیو کیسٹ پیش کی جائے جبکہ وکلا صفائی کی ریکارڈ تحویل میں لینے کی درخواست پر استغآثہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر استغاثہ نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن مقصود الحسن کو بطور گواہ عدالت میں پیش کیا ۔ گواہ نے عدالت کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ ستائیس جون دو ہزار تیرہ کو مجھے تفتیشی ٹیم کا رکن بنایا گیا جس کے بعد ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹریٹ ، لا ڈویژن ، کابینہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کو تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کرنے کیلئے خطوط لکھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.