فیس بک پر طاہرالقادری اور ٹوئٹر پر عمران خان سب سے آگے
بدھ 6 اگست 2014 13:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ایک سروے کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر پر ملک کی مقبول ترین شخصیات میں طاہرالقادری، عمران خان اور پرویزمشرف جبکہ سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک پر طاہرالقادری22 لاکھ، 3ہزار 800 لائیکس کیساتھ پہلے، عمران خان 20 لاکھ 76ہزار لائیکس کیساتھ دوسرے اور پرویز مشرف19 لاکھ،20 ہزار لائیکس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فیس بک پر پاکستان کی چوتھی مقبول ترین سیاسی شخصیت شہباز شریف ہیں جن کے پیج کو5لاکھ 87 ہزار افراد لائیک کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی دوسری مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان 11 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے جبکہ مریم نواز4لاکھ37 ہزار فالوورز کیساتھ دوسرے اور شہباز شریف 3لاکھ 79ہزار فالوورز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
فیس بک
پر مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے پیج کو 14 لاکھ 9 ہزار862 لوگ لائیک کرتے ہیں جبکہ دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک ہے جس کے پیج کو 13 لاکھ 9ہزار696لوگ لائیک کرتے ہیں۔ فیس بک پرتیسری مقبول ترین سیاسی جماعت جماعت اسلامی ہے جس کے پیج کو7لاکھ 66 ہزار445 لوگ لائیک کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کو54 ہزار، پیپلزپارٹی کے پیج کو 15ہزار، مسلم لیگ ن کے پیج کو45 ہزار 518 افراد لائیک کرتے ہیں۔فیس بک
کی طرح ٹوئٹر پر بھی تحریک انصاف 4لاکھ9 ہزارفالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک76ہزار فالورز کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن 51ہزارفالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کو ٹویٹر پر 28ہزارلوگ فالو کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو19ہزارافراد پسند کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.