آرٹیکل 245 کا نفاذ، لارجر بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد
بدھ 6 اگست 2014 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ رجسٹرار آفس کو آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت بنیادی انسانی حقوق سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کا موقف ہے کہ صرف آرٹیکل 245(1) کا نفاذ ہوا ہے، 245(3) کا نہیں ، وکیل استغاثہ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کا کوئی جواز نظر نہیں آتا، نوٹیفکیشن میں فوج بلانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔(جاری ہے)
اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
شیخ احسن الدین نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت کیس کو سن کر آج ہی فیصلہ کرے، اگر نوٹیفیکشن کا جائزہ لیا جائے تو معاملہ آسان ہو جائے گا۔ اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سارا بوجھ میرے کندھوں پر نہ ڈالیں ۔ نوٹیفکیشن بھی دیکھا ہے اسی لئے لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے کہا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت بنیادی انسانی حقوق سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ سے متعلق کیس پر لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ کیس کی مزید سماعت گیارہ اگست کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.