عار ف والا ، باپ نے پسندکی شادی کرنے پر بیٹی کو اسکے شوہر سمیت فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتا ر دیا

منگل 5 اگست 2014 23:06

عار ف والا ، باپ نے پسندکی شادی کرنے پر بیٹی کو اسکے شوہر سمیت فائرنگ ..

عار ف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) باپ نے لومیرج کرنے والی بیٹی کو خاوند سمیت فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتا ر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں87/EB کے رہائشی محمد ابراہیم جوئیہ نے گھر کے باہرفائرنگ کرکے جواں سالہ بیٹی عابدہ بی بی اور خاوند عمار بھٹی کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار پولیس تھانہ قبولہ نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آرایچ سی ہسپتا ل قبولہ پہنچادیں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مقتولہ عابدبہ بی بی نے چند روز قبل اسی گاؤں کے نوجوان عمار بھٹی سے کورٹ میرج کی تھی۔مقتولہ عابدہ بی بی کو خاوند عماربھٹی کے ساتھ فیصل آباد سے پکڑ لایا گیا او ر گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :