Live Updates

نگران حکومت دھاندلی میں ملوث تھی، 11 اگست کو پردہ اٹھاؤں گا، عمران خان

منگل 5 اگست 2014 17:29

نگران حکومت دھاندلی میں ملوث تھی، 11 اگست کو پردہ اٹھاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) عمران خان کا 11 اگست کو انتخابی میچ فکسنگ میں ملوث افراد کے نام بے نقاب کرنے کا اعلان۔ کہتے ہیں چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے ، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صرف چار حلقوں میں گنتی کا مطالبہ کیا تھا اور الیکشن کو قبول کر لیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا بدقسمتی سے ملک میں حقیقی جمہوریت ہی نہیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں جمہوریت چاہیئے یا بادشاہت۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا 11 اگست کو میچ فکسنگ میں ملوث پلیئرز کے نام بتاؤں گا، تاریخی دھاندلی ہوئی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا گیا، 2008 میں مسلم لیگ ن کو 68 لاکھ ووٹ ملے جبکہ 5 سال بعد مسلم لیگ ن کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے، کیا انہوں نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں جو انہیں اتنے ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا نواز شریف کی تقریر کے بعد رزلٹ روک دیئے گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا انتخابی عمل ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے ، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔

عمران خان کا 11 اگست کو انتخابی میچ فکسنگ میں ملوث افراد کے نام بے نقاب کرنے کا اعلان۔

کہتے ہیں چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے ، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔


اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صرف چار حلقوں میں گنتی کا مطالبہ کیا تھا اور الیکشن کو قبول کر لیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بدقسمتی سے ملک میں حقیقی جمہوریت ہی نہیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں جمہوریت چاہیئے یا بادشاہت۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا 11 اگست کو میچ فکسنگ میں ملوث پلیئرز کے نام بتاؤں گا، تاریخی دھاندلی ہوئی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا گیا، 2008 میں مسلم لیگ ن کو 68 لاکھ ووٹ ملے جبکہ 5 سال بعد مسلم لیگ ن کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے، کیا انہوں نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں جو انہیں اتنے ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی تقریر کے بعد رزلٹ روک دیئے گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا انتخابی عمل ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے ، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/231409#sthash.9wKfa8gZ.dpuf
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :