ملک میں کوئی بادشاہت نہیں ہے وزیراعظم نوازشریف منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ ہیں ‘پرویز رشید

منگل 5 اگست 2014 14:26

ملک میں کوئی بادشاہت نہیں ہے وزیراعظم نوازشریف منتخب جمہوری حکومت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بادشاہت نہیں ہے اور وزیراعظم نوازشریف منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ماضی میں جعلی ریفرنڈم کے ذریعے بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے طاہر القادری کی تقریر میں دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور قانون کے مطابق ہی کوئی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ ادارے طاہر القادری کے اکاؤئنٹس کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ چندے کے نام پر جمع کی گئی رقوم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چودہ اگست کو آزادی مارچ کی اجازت دینے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :