چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجا وز کر گئی
پیر 4 اگست 2014 23:25
بیجنگ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) چین کے سرکاری میڈیا کیمطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد414 ہو گئی ہے، جب کہ 1800 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔چین نے جنوب مغربی یونان صوبے میں 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے ڈھائی ہزار فوجی روانہ کر دیے ہیں۔ ان کے پاس ملبے کے اندر موجود زندہ افراد کو تلاش کرنے اور ملبا ہٹانے کے آلات موجود ہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژ ن سی سی ٹی وی کے مطابق یہ اس پہاڑی صوبے میں گذشتہ 14 برس میں آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے تقریباً 1800 افراد زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں۔شن ہوا کے مطابق زلزلے سے لیودیاں میں تقربیاً 12000 گھر گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔(جاری ہے)
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے 11 کلومیٹر دور یونان کے صوبے تھا۔
زلزلہ مقام وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آیا۔شن ہوا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔ زاہتانگ علاقے کا کیوجیا قصبہ زلزلے سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سب سے زیادہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔لونگٹوشان نامی علاقے کے سربراہ چین گوایانگ نے شن ہوا کو بتایا کہ زخمیوں مدد کے لیے امدادی ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔شن ہوا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے لوگ عمارتوں سے نکل کر گلیوں میں آئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جبکہ ایک سکول کی عمارت گر گئی۔اس سے پہلے 1979 میں اسی علاقے میں زلزلے کی وجہ سے 15000 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7 تھی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.