چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے ،بھارتی اخبار کا دعو ی

پیر 4 اگست 2014 23:24

چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے ،بھارتی اخبار ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) ایک بھا رتی ا خبا ر نے دعو ی کیا ہے کہ چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے۔ہر پاور ری ایکٹر اتنا مواد پیدا کرسکتا ہے کہ سالانہ 40بم بن سکتے ہیں۔چین کراچی میں ایک گیگا واٹ کا جوہری پاور ری ایکٹر ٓاپریشنل ہونے جا رہا ہے۔بھارتی اخبار” سنڈے گارڈین“ نے ایک تفصیلی مضمون میں سائنسی برادری کے انتہائی باخبر ذرائع کے حوا لے سے دعو ی کیا کہ دو پاور ری ایکٹر پائپ لائن میں اور مزید تین ملک کے دیگر حصوں میں بنائیں جائیں گے۔

یہ اب بیجنگ کی طر ف سے اسلام آبادکو فراہم بہت چھوٹے ری ایکٹر سے ایک لمبی چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر سب سے بڑی منتقلی ہے۔ ایک سنیئرسائنسدان نے خبردار کیا کہ ایک اسٹینڈڑڈ جوہری ری ایکٹر کے فضلہ کے تعین کاپروٹوکول ایک گیگا واٹ کے ری ایکٹر پر لاگو نہیں ہوتااتنے بڑے ایک ری ایکٹر سے جو جوہری مواد پیدا ہو گا اس سے سالانہ چالیس بم بنائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی طرف سے تین جوہری ری ایکٹر میں سے کراچی والا جلد آپریشنل ہونے والا ہے۔مزید تین میگا ری ایکٹر چشمہ کے مقام پر بنائیں جائیں گے جس سے200 نیوکلیئر بم بنائے جا سکتے ہیں۔ادھر بیجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوہری تعاون آئی اے ای اے کی گائڈلائن کے عین مطابق محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :