Live Updates

تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن افسوس وہ ایسا نہیں کرتے، وزیراعظم

پیر 4 اگست 2014 20:38

تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن افسوس وہ ایسا نہیں کرتے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر ریلوے خراجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ پنجاب ،شہبازشریف،راجہ ظفر الحق اور حمزہ شہبازشریف دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ اگر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے تو (ن) لیگی ارکان اس کا حصہ نہ بنیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے مگر افسوس کہ وہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات