بعض ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے نئے عام انتخابات نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن

پیر 4 اگست 2014 14:19

بعض ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے نئے عام انتخابات نہیں ہوں گے،الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بعض ارکان کے استعفوں کے نتیجے میں نئے عام انتخابات نہیں ہوں گے،گزشتہ ایک سال کے دوران کمیشن نے اٹھائیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے ،الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر پارلیمنٹ کارکن اپنی سیٹ سے استعفی دیتا ہے تو کمیشن ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کمیشن نے اٹھائیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے ہیں۔