وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ( ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
پیر 4 اگست 2014 14:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی ہلچل کے بعد مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا جس میں وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کو بھی طلب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،عرفان صدیقی،راجاظفرالحق اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران آزادی مارچ اورانقلاب مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے 14 اگست کو اسلام میں لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے اجتماعات سے قبل حکمران جماعت حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.