پیپلز پارٹی کا سیاسی صورتحال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

پیر 4 اگست 2014 13:57

پیپلز پارٹی کا سیاسی صورتحال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے آزادی مارچ اور طاہر القادری کے انقلاب مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :