سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل کی غزہ میں 7 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی
پیر 4 اگست 2014 13:06
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) صیہونی فورسز نے غزہ میں 7 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ 28 روز میں اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 1850 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے غزہ میں 7 گھنٹے کے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ماتحت چلنے والے اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائی میں مجموعی طور پر 40 شہادتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے یو این کے اسکول پر حملے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کی تھی۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان عید الفطر کے موقع پر 72 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی ہوئی تھی لیکن صیہونی افواج نے صرف 4 گھنٹوں بعد ہی جنگ بندی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
اسرائیلی بمباری میں اب تک 1850 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ اسکولوں، مساجد اور اسپتالوں سمیت سیکڑوں عمارتیں بھی صیہونی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بجائے صیہونی افواج کو اس بات کے مواقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت برقرار رکھ سکے۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.