آرمی چیف جنرل راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ

پیر 4 اگست 2014 12:57

آرمی چیف جنرل راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورہ کیا ہے-فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت آسٹریلیا کے دفاعی فورسز کے سربراہ نے دی تھی-دورے کے دوران آرمی چیف آسٹریلیا کے اعلی فوجی اور دفاعی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے وہ سکیورٹی اور دفاعی معاملات پر ایک مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے-