کراچی میں رینجرز نے فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا، اسلحہ ضبط
پیر 4 اگست 2014 12:07
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے محافظ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اپنے ساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے اطراف محاصرہ کرکے ان کے ایک پڑوسی یاسر اور ایم کیو ایم کارکن راؤ شمشاد سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس دوران رینجرز اہلکاروں نے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے باہر قائم سیکیورٹی کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 20 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے ان کے گھر پر کارروائی کی اور اس دوران کوئی سرچ وارنٹ بھی نہیں دکھایا۔
(جاری ہے)
تلاشی کے دوران رینجرز نے ایم کیو ایم کے ایک کارکن راؤ شمشاد اور 2 پڑوسیوں کاشف اور آصف کو حراست میں لے لیا۔
رینجرز ان کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد وہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ہماری محافظ ہے لیکن اس کو جو تاثر بنایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں۔ اگر رینجرز اہلکار اپنی کارروائی سے متعلق آگاہ کرتے تو ان کے لئے علاقے کے تمام گھروں کا کھول دیا جاتا۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا مگر وہ فون پر دستیاب نہ ہوسکا۔ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کراچی اس کارروائی کا نوٹس لیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔
دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھاپہ فاروق ستار کے گھر سے 2 گلیاں چھوڑ کر مارا گیا، اس سلسلے میں پھیلائی گئی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.