Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کےقریب دھماکا، تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

پیر 4 اگست 2014 11:53

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کےقریب دھماکا، تحریک انصاف کے رہنما سمیت ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) تحصیل کلاچی میں مڈھی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما فقیر جمشید اپنے ڈرائیور اور محافظ کے ہمراہ جارہے تھے کہ مڈھی روڈ پر ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پرتباہ جبکہ اس میں سوار فقیر جمشید سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ فقیر جمشید روحانی شخصیت تھے اور علاقے میں ان کے ارادتمندوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :