سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا تھنک ٹینک کی جلداز جلد تشکیل کا فیصلہ

اتوار 3 اگست 2014 00:11

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا تھنک ٹینک کی جلداز جلد تشکیل کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے تھنک ٹینک کی جلداز جلد تشکیل کا فیصلہ کیا ہے‘ ٹھنک ٹینک کی رجسٹریشن کیلئے اگلے ہفتے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک کی تشکیل کیلئے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل تھنک ٹینک کی تشکیل میں دو سے تین ماہ کا عرصہ درکار تھا مگر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے معاملات کو جلداز جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔