Live Updates

عمران خان طالبان کیساتھ ڈیل کرکے لانگ مارچ کررہے ہیں،عابد شیر علی

اتوار 3 اگست 2014 16:35

عمران خان طالبان کیساتھ ڈیل کرکے لانگ مارچ کررہے ہیں،عابد شیر علی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کیساتھ ڈیل کرکے لانگ مارچ کررہے ہیں‘ لیڈر کبھی قوم کو تقسیم نہیں کرتا‘ ایک دن پہلے عید مناکر عمران خان نے قوم کو تقسیم کیا‘ عمران خان کا ٹرائل ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان میں چاند ایک ہی وقت نظر آتا ہے اور لوگ اسی چاند کو دیکھ کر عید مناتے ہیں۔ لیڈر کبھی قوم کو تقسیم نہیں کرتا اور لیڈر کی یہ پہچان نہیں۔ عمران خان نے ایک دن پہلے عید مناکر قوم کو تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کئے اور طالبان کیساتھ ڈیل کرکے لانگ مارچ کررہے ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات