اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، سراج الحق

اتوار 3 اگست 2014 15:54

اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، سراج ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 14اگست کو تحریک انصاف کا احتجاج جائزہے تاہم عمران خان نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی۔

(جاری ہے)

اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ خیبرپختونخوا میں ایسے حالات نہیں کہ اسمبلی توڑی جائے۔ اگرتحریک انصاف حکومت سے دستبردار ہوتی ہے تویہ اس کی مرضی ہے۔ اسلام آبادمیں دفعہ245 کا نفاذ حکومت کی بڑی سیاسی غلطی ہے 14اگست کو وفاقی حکومت فراخ دلی کامظاہرہ کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی دیکھ بھال ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس سلسلے میں ہمیں قومی اتفاق رائے سے حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے لوگ اسلام آباد آتے ہیں تو انہیں دھمکایا جاتا ہےجو کسی بھی طور پر بہتر نہیں۔