غزہ میں قیامت صغریٰ کا 27واں دن، صیہونی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

اتوار 3 اگست 2014 13:01

غزہ میں قیامت صغریٰ کا 27واں دن، صیہونی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 30 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 27 روز میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 720 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ 27 روز بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کی علی الصبح سے جاری حملوں میں اب تک 30 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 1720 سے تجاوز کرگئی ہے۔ صیہونی وزیراعظم بنجین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے کی ’ناقابل برداشت‘ قیمت ادا کرنی ہو گی۔ حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے اپنے ایک فوجی ہادر گولڈِن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ہلاک فوجی کی لاش ملنے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :