لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے نومولود بچے بدل دیئے، بچے کے والدین کا احتجاج

اتوار 3 اگست 2014 12:53

لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے نومولود بچے بدل دیئے، بچے کے والدین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) جنرل اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے ایک خاتون کو بچے کی جگہ بچی دے دی جبکہ جس خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی تھی اسے بچہ دے دیا گیا۔ لاہور کے جنرل اسپتال میں للیانی کی رہائشی خاتون کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا تاہم کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اسے بچی دے دی۔

(جاری ہے)

والدین کی جانب سے احتجاج پر پہلے تو اسپتال انتطامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کو بچہ ہی دیا تھا اور ان ہی کی غلطی سے بچہ تبدیل ہوا ہے۔

والدین کی جانب سے شدید احتجاج کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ کا جائزہ لیا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بتایا گیا کہ ان کا بیٹاغلطی سے پانڈوکی کی رہائشی خاتون کو دے دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ خاتون سے رابطے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :