گرمی میں کمی کے باوجود شہری علاقوں میں10 دیہاتوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

اتوار 3 اگست 2014 11:47

گرمی میں کمی کے باوجود شہری علاقوں میں10 دیہاتوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں بجلی کی طلب 3250 میگا واٹ ،1950 فراہم کی جارہی ہے میپکو ریجن میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ شہری علاقوں میں 10گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع خانیوال ، بہاولپور ، لودھراں ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، لیہ بھکر ، رحیم یار خان ، وہاڑی اور ملتان میں بجلی کی کل طلب 3250 میگا واٹ ہے جبکہ میپکو ریجن کی جانب سے 1950 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے شارٹ فال 1300 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے شارٹ فال بڑھنے کے باعث میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :