سعودی ایئرلائن کا پشاور کیلئے فلائٹ آپریشن مزید ایک ہفتے کیلئے معطل
ہفتہ 2 اگست 2014 22:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) سعودی ایئرلائن نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن مزید ایک ہفتے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹرمینل منیجر سید لطیف الحق کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق فلائٹ آپریشن 31 جولائی تک معطل رہنے کے بعد یکم اگست سے شروع ہونا تھا۔
لیکن، اب یہ آپریشن 7 اگست تک معطل رہے گا ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ نے تحریری طور پر اپنے فیصلے سے ایئرپورٹ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔سعودی ایئرلائن نے 25جون کو پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ اور اس کے نتیجے ایک عورت کی ہلاکت اور عملے کے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد 31جولائی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔سعودی ایئرلائن کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پشاور ایئرپورٹ سے آپریشن معطل کردیا تھا۔ تاہم، ان ایئرلائنز نے گزشتہ ماہ آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.