بھارت کولمبو میں پاکستانی سفیر کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے‘پریس اتاشی

ہفتہ 2 اگست 2014 22:50

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء ) پاکستان نے کولمبو میں اپنے ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی سفیر کی دہشتگردی کے منصوبے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے اسے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش قراردیاہے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس اتاشی داؤد احتشام نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی یہ اطلاعات پاکستان کے خلاف جاری اس پروپیگنڈا کا حصہ ہیں جس کے ذریعے وہ پاکستان کے مثبت تشخص اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچایا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا گزشتہ ایک ہفتے سے گمنام بھارتی خفیہ اداروں کے حوالے سے یہ گمراہ کن پروپیگنڈاپھیلا رہا ہے کہ کولمبو میں موجودپاکستانی سفیر کے سری لنکا کے تامل باغیوں کے ساتھ رابطے ہیں جو چنائے اور بنگلور میں دہشتگردی کے منصوبے کی تیاری میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں تامل باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران بھارت نے نہ صرف تامل باغیوں کو تربیت دی بلکہ انہیں سری لنکا کی حکومت کے خلاف لڑائی کیلئے مالی وسائل فراہم کئے۔

متعلقہ عنوان :