میرپور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لہڑی کھڑی شریف کا میٹرک کا رزلٹ سو فیصد رہا

ہفتہ 2 اگست 2014 13:35

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لہڑی کھڑی شریف کا میٹرک کا رزلٹ سو فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

سائنس وآرٹس گروپ میں طالبات نے اچھے نمبرات کے ساتھ امتحان پاس کیا اس شاندار کامیابی پر عوامی وسماجی حلقوں خصوصاً اہلیان لہڑی نے سکول کی صدر معلمہ رفعت شبیر اور اساتذہ کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے اور تمام کامیاب طالبات کو اعلیٰ نمبرات کے ساتھ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح کامیابی کی منازل طے کرتا رہے گا صدر معلمہ نے سٹاف کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی ہے اور ادارہ کا نام روشن کیا ہے اہلیان لہڑی کھڑی شریف والوں کے لیے یہ اعزاز ہے کہ یہ سکول طالبان کے روشن مستقبل کے لیے بہتری بتائج سامنے لا رہا ہے اور تمام شعبہ جات میں اس کی کارکردگی مثبت اور شاندار ہے -