10اگست کی پاکستان زندہ باد ریلی سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت ملے گی ‘سردارندیم آزاد خان

ہفتہ 2 اگست 2014 13:35

جنڈالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مرکزی کوآرڈی نیٹر پی وائی او گلف و سعودی عرب سردار ندیم آزاد خان نے کہاہے کہ 10اگست کی پاکستان زندہ باد ریلی سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت ملے گی ۔عظیم الشان ریلی سے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ کشمیری اور پاکستا نی عوام یک جان دو قالب ہیں۔

پی وائی او 10اگست کو ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور عوام کے حقوق کے نگہبان ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی عوامی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی وسائل کا رخ تعمیر و ترقی کی جانب موڑ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی وائی او سعودی عرب کے کوآرڈی نیٹر سردار آفاق خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سردار ندیم آزاد خان نے کہا کہ مظفر آباد میں عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد تحریک آزادی کشمیر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

10 اگست کو وزیرا عظم کی ہدایت کے مطابق پی وائی او کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو انتہائی موثر اور جاندار انداز میں پیش کر کے کشمیر پر پاکستان کے حق کو اقوام عالم،سے تسلیم کروالیا تھا اگر قائد عوام کے خلاف بین الاقومی سازش نہ ہوئی ہوتی کشمیر ی عوام آج آزادی کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے۔

ندیم آزاد خان نے کہا کہ ریاست میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد میگا پرجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن کی تکمیل سے خطے میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے کے دوران تین میڈیکل کالجوں کا قیام وزیراعظم چوہدری مجید کی قیادت میں پی پی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :