چین،دھات کی فیکٹری میں دھماکہ،72افرادہلاک، 120زخمی
ہفتہ 2 اگست 2014 11:26
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) چین کے مشرقی علاقے میں قائم ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں72افراد ہلاک اور120زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعد امدادی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ادھر حکام دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مشرق میں واقع صنعتی صوبے جیانگسو کے کنشان شہر کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں سامنے آئیں،یہ دھماکہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 37 منٹ پر ایک کار پولیشنگ ورکشاپ میں ہوا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہاں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔ اس فیکٹری میں دھات کا کام ہوتا تھا اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری بھی ہوئی ہے،حکام دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کام جاری ہے۔(جاری ہے)
زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آن لائن جاری تصاویر میں کئی لوگوں کو جلے ہوئے کپڑوں میں فیکٹری کے باہر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے عقب میں فیکٹری سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں اس قسم کے حادثے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں حفاظت کے میعار کو برقرار رکھنے میں عموما بے احتیاطی برتی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.