ژوب ،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

جمعہ 1 اگست 2014 20:38

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) ژوب مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق عید کے چوتھے روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں دریائے ژوب میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان نصیب اللہ کاکڑ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اسی طرح خروٹ آباد کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص میر سلیم زخمی جبکہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص قطب شاہ زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :