Live Updates

عمران خان کا دھمکی آمیز لہجہ جمہوریت کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعہ 1 اگست 2014 19:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھمکی آمیز لہجہ جمہوریت کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے، وہ کیسے سیاستدان ہیں جو مذاکرات کے بجائے گولی کی بات کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاست میں تو مکالمہ بازی ہوتی ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں مگر تحریک انصاف کے قائدین دھمکیاں دے رہے ہیں ،سونامی خان ہوش مندی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے تاریخ ساز غلطیاں کررہے ہیں ،عمران خان یاد رکھیں کہ ان غلطیوں کی تلافی ممکن نہیں ہے ،انہیں اپنے کئے کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شائد عمران خان کو معلوم نہیں کہ سیاستدا ن کی غلطیاں انہیں کئی سال پیچھے لے جاتی ہیں اوروہ بری طرح ناکام ہوجاتے ہیں،سونامی خان بھی اب ناکامی خان بنے جارہے ہیں ،ان کا لانگ مارچ ناکام ہوگا اور ان کی سیاست ختم ہوجائیگی ،عمران خان اپنی ساکھ کھورہے ہیں،عوام کا ان سے اعتماد اٹھ گیا ہے،وہ بے نقاب ہوچکے ہیں اور اب ان کیساتھ اپنی جماعت بھی نہیں ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :