رافیل نڈال انجری کے باعث ٹورنٹو اور سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے

جمعہ 1 اگست 2014 18:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء)ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن کے وارم اپ ایونٹس ٹورنٹو اور سنسناٹی سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران کلائی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے ٹورنٹو اور سنسناٹی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔