نارتھ ویسٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ پشاور میں منعقد ہوگی،ڈاکٹر طاہر

جمعہ 1 اگست 2014 18:47

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) نارتھ ویسٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ ستمبر میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا لان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اورسیکرٹری جنرل عمر آیاز خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس کیلئے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیوپروفیسر ڈاکٹرطارق ہاشم نے مکمل سپورٹس کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے اس سلسلے میں ڈاکٹر طارق ہاشم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ویسٹ ہسپتال اس سے قبل کئی دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کراچکا ہے جس میں گالف سرفہرست ہے اور اسی تناظر میں اب ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کاکامیاب ترین انعقاد کیاجائے گا۔ عمر آیاز نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے فورً بعد اکتوبر میں پی ایس او نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ بھی پشاور میں منعقد ہوگی اس سلسلے میں ایم ڈی پی ایس او میڈم شمائلہ شاہ نے منظوری دے دی ہے اور جلد ہی ان مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :