بنگلہ دیش میں ریل گاڑی کی بس کو ٹکر،16افرادہلاک،57زخمی

جمعہ 1 اگست 2014 18:46

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) بنگلہ دیش میں ایک بس ریل گاڑی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 16افرادہلاک اور57دیگر زخمی ہو گئے،۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے،کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ،بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً11بچے پیش آیا،حکام نے بتایاحادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب سے مہمان ایک بس میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ سمانتا ایکسپریس نامی ریل گاڑی سے بس کا ٹکرا ہو گیا حادثہ بنگلہ دیش کی مغربی سرحد کے قریب بارو بازار نامی شہر میں پیش آیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :