غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر بمباری ناقابل قبول ہے‘ امریکہ، اسرائیلی فورسز عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں‘ترجمان وائٹ ہاؤس

جمعہ 1 اگست 2014 15:15

غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر بمباری ناقابل قبول ہے‘ امریکہ، اسرائیلی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) امریکہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے کیمپ پر حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول اور ناقابِل دفاع ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوس جاش ارنیسٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان پنٹاگون نے کہا کہ غزہ میں زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے، اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی سربراہ نیوی پلے نے اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جاری فوجی کارروائی کے دوران جان بوجھ کر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

غزہ میں حکام کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1400سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔