صوابی‘بیوی نے فا ئرنگ کرکے شوہر،نند اورساس کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمہ اور اس کا ساتھی فرار،پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 1 اگست 2014 15:10

صوابی‘بیوی نے فا ئرنگ کرکے شوہر،نند اورساس کو قتل کردیا،فائرنگ کے ..

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) صوابی میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر،نند اورساس کو قتل کردیا۔فائرنگ کا واقعہ گاؤں کالو خان میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کا شوہر، نند اور ساس جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمہ اور اس کا ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :