پاکستان میں فنکاروں کو وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں ‘ نعمان جاوید ،جب تک سفارش کا کلچر ختم نہیں ہو گا ہم لوگ کسی میدان میں بھی ترقی نہیں کرسکتے ‘ گلوکار و ماڈل

جمعہ 1 اگست 2014 14:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) معروف گلوکار و ماڈل نعمان جاوید نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں فنکاروں و فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں ، فنکار تو ایک درویش ہوتا ہے وہ کسی کا دل نہیں دکھاتا ، معاشرے میں جب بھی عزت و قار کو ڈسکس کیا جاتا ہے ہمیشہ شوبز کے لوگوں کو نذر انداز کر دیا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے عید شو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان جاوید نے کہاکہ جنرل مشرف کا دور حکومت فن ، فنکار تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے لئے سنہری دور تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فنکار کو جب تک غیر ممالک کی مہر نہ لگ کوئی اس کو تسلیم نہیں کرتا اور میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے لوگ کام کے معاملے میں بڑے پروفیشنل اور فن کے قدردان ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک سفارش کا کلچر ختم نہیں ہو گا ہم لوگ کسی میدان میں بھی ترقی نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں گلوکاری کے میدان میں بڑی محنت کر رہا ہوں اور عنقریب اپنا میوزک البم ریلز کروں گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماڈلنگ انتہائی اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے ۔ بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل میعار کے ماڈل پیدا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :