میرا نے تھیٹر میں بھی میدان مار لیا، بہترین پرفارمنس پر خوب داد سمیٹی

جمعہ 1 اگست 2014 12:32

میرا نے تھیٹر میں بھی میدان مار لیا، بہترین پرفارمنس پر خوب داد سمیٹی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) فلم اسٹارمیرا نے فلم اورفیشن انڈسٹری کے بعد تھیٹرمیں لائیو پرفارم کرتے ہوئے میدان مارلیا۔عیدالفطرکے موقع پراسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم میرا‘‘ میں لالی ووڈاسٹارکی بھارتی فلموں کے مقبول گیتوں پرپرفارمنس کودیکھ کرشرکاء داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔ کوریوگرافرتوفیق شاہ نے مقبول زمانہ گیت ’’بے بی ڈول‘‘ اورماضی کے مقبول گیت ’’مجھے نولکھا منگوا دے‘‘ کواداکارہ میرا کے لیے تیارکیا جس کی شاندارپرفارمنس کودیکھ کرجہاں شائقین دنگ رہ گئے، وہیں ساتھی فنکاروں نے بھی بہترین پرفارمنس پرتعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اس سلسلہ میں اداکارہ میرا نے ںجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پہلی اورآخری مرتبہ اسٹیج ڈرامہ کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

میرے چاہنے والوں کی یہ 16برس سے خواہش تھی کہ وہ مجھے کبھی اتنے قریب سے دیکھ سکیں جس کوپوراکرنے کے لیے میں نے عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کا فیصلہ لیا تھا‘ یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ شائقین اورساتھی فنکاروں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنے والے لیجنڈ افضال احمد کے تھیٹرمیں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تھیٹرکوجس طرح سے انٹرنیشنل معیار کے مطابق ڈیزائن کیاگیا ہے، وہیں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کے باعث مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے اتنے برسوں کے دوران مجھے کئی بار اسٹیج ڈراموںمیں پرفارم کرنے کی آفرز ہوئیں لیکن میں نے ہمیشہ انکارکیا۔

متعلقہ عنوان :