جمہوریت میں لانگ مارچ کا تصور نہیں ہے،غلام احمد بلور ،حکومت کو کسی بھی لانگ مارچ کونہ تو ڈرنا چاہئے اور نہ ہی کسی کمزوری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، جمہوری حکومت کو اپنے پانچ سال پورا کرنے چاہئے ۔پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 31 جولائی 2014 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) قومی اسمبلی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ جمہوریت میں لانگ مارچ کا تصور نہیں ہے لیکن اسکے باوجود حکومت کو کسی بھی لانگ مارچ کو نہ تو ڈرنا چاہئے اور نہ ہی کسی کمزوری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ جمہوری حکومت کو اپنے پانچ سال پورا کرنے چاہئے ۔پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے عید کے سلسلے میں بولڈ قدم نہیں اٹھایا الگ الگ عید کی اگر سرکاری طور پر عید مناتے تو بہتر ہوتا لوگ متزلزل تو نہیں ہوتے انکا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے سربراہ عمران خان نے بنوں میں عید منائی انکا یہ طریقہ غلط تھا غلام احمد بلور نے کہا کہ کہ بشیر احمد بلور شہید نے اسی طرح کے ایک موقع پر انتہائی دلیرانہ قدم اٹھایا تھا انہوں نے صوبے کی شہادتوں کی بنیاد پر صوبہ بھر میں عید کا اعلان کیا تھا غلام احمد بلور نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز خیر خیریت سے اپنے گھروں کو واپس جائیں چودہ اگست کو احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب مین غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جمہوری حکومتوں میں نہیں ہوتے نہ ہی دنیا میں کہیں پر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن حکومت کو دھرنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہیں کمزوری دکھانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن یہاں کبھی لانگ مارچ نہیں ہوئی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہیے اور یہی جمہوریت کا تقاضا ہے وقت کیساتھ لوگ اور لیڈر بھی بدلتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت کو گھبرانا بھی نہیں چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :