پاکستان میں صارفین کا اعتماد14 پوائنٹس سے بڑھ کر 99پوائنٹس ہوگیا ،پالیسیوں کے تسلسل وسیاسی استحکام اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے؛ نیلسن ہولڈنگزکی پاکستانی معیشت بارے رپورٹ

جمعرات 31 جولائی 2014 22:43

پاکستان میں صارفین کا اعتماد14 پوائنٹس سے بڑھ کر 99پوائنٹس ہوگیا ،پالیسیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ادارے نیلسن ہولڈنگزنے کہا ہے کہ پاکستان میں صارفین کا اعتماد14 پوائنٹس سے بڑھ کر 99پوائنٹس ہوگیا ہے،پالیسیوں کے تسلسل اورسیاسی استحکام اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

نیلسن ہولڈنگز کی جانب سے جاری کردہ صارفین کے اعتماد کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ جو مارکیٹ کے بارے میں صارفین کیلئے معلومات اور درجہ بندی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین کا اعتماد چودہ پوائنٹس سے بڑھ کر ننانوے پوائنٹس ہوگیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :