ملائیشیا کے سائیکلسٹ عزیز الحسنی کو کامن ویلتھ گیمز میں سائیکلنگ ایونٹ سے باہر کر دیا گیا

جمعرات 31 جولائی 2014 19:39

ملائیشیا کے سائیکلسٹ عزیز الحسنی کو کامن ویلتھ گیمز میں سائیکلنگ ایونٹ ..

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) ملائیشیا کے سائیکلسٹ عزیز الحسنی کو کامن ویلتھ گیمز میں سائیکلنگ ایونٹ سے اس لیے باہر کر دیا گیا کہ رائیڈر نے ریس کے دوران غزہ بچاوٴ سے تحریر شدہ گلوز پہن رکھے تھے۔ 26 سالہ سائیکلسٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنانے کے باوجود دستانوں کی وجہ سے گیمز کی انتظامیہ نے ریس کے لیے ڈس کوالیفائی قرار دیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق کھیل کے میدان میں کسی بھی قسم کا احتجاجی پیغام برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب ملائیشین سائیکلسٹ نے فیس بک کا سہارا لیتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا کہ انہوں نے انسانیت کا دکھ دل میں محسوس کرتے ہوئے وہ گلوز پہنے تھے۔ جس میں ان کا کوئی سیاسی مقصد شامل نہیں تھا۔ اس سے پہلے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے مسلم کرکٹر معین علی کو احتجاجی بینڈ پہننے سے روک دیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر ضمیر کی آواز کو دبا دیا۔ -

متعلقہ عنوان :