وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی رہائش گاہ آمد ،سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار ، مجھے او رمیرے اہل خانہ کو ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے ا نتقال پر دلی صدمہ اور دکھ ہواہے ،شہبازشریف

جمعرات 31 جولائی 2014 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف عید کے روز ”روز نامہ نوائے وقت“ کے ایڈیٹرانچیف ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی رہائش گاہ گئے اور انہوں نے سوگوار خاندان سے ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا-وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی-اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم پاکستان کی نظریاتی اساس کے امین تھے اور ان کے انتقال سے ایک تاریخ ساز عہدکا خاتمہ ہوا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم نے ہمیشہ جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا- مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا - مجھے او رمیرے اہل خانہ کو ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کے ا نتقال پر دلی صدمہ اور دکھ ہواہے ۔