”جنگجووں سے شادی کی خواہش مند کنواری یا بیوہ خواتین اپنا نام اور پتہ درج کرائیں“،شامی صدر کے خلاف محاذ آرا اسلامک سٹیٹ نے جنگجووں کی شادی کے لیے دفتر کھول لیا

جمعرات 31 جولائی 2014 15:53

”جنگجووں سے شادی کی خواہش مند کنواری یا بیوہ خواتین اپنا نام اور پتہ ..

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء)شامی صدر کے خلاف نبردآزما اسلامک سٹیٹ نامی تنظیم نے شادی دفتر کھول لیاہے جس کا مقصد جنگجوؤں کو شادی میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے نے شام کے آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ الباب نامی شہر میں کھولے گئے اس شادی دفترمیں القاعدہ کے شدت پسند جنگجووں سے شادی کی خواہش مند کنواری یا بیوہ خواتین اپنا نام اور پتہ درج کرا سکیں گی۔

(جاری ہے)

حلب شہر کے شمال میں واقع اس شادی دفتر کے قیام کے بارے میں آزادانہ طور تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مزید بتایاگیا ہے کہ اس شادی دفتر میں خواتین کے اندارج کے بعد جنگجو بذات خود ان کے گھر جا کر ان کے گھر والوں سے باقاعدہ طور پر ان کا ہاتھ مانگ سکیں گے۔ آبزرویٹری نے الباب کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے شورش زدہ علاقوں میں فعال جنگجو شادی کرنے کی غرض سے خواتین تلاش کر رہے ہیں بلکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ وہ خواتین سے زبردستی شادیاں بھی کر رہے ہیں۔